مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آسام میں ہندوستانی ایئر فورس کا طیارہ گرِ کر تباہ گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق فضائیہ کے طیارے نے رہت ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد مجولی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جو کہ ونگ کمانڈر کے عہدے پر فائز تھے۔آسام پولیس نے طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ہندوستانی ریاست آسام میں ہندوستانی ایئر فورس کا طیارہ گرِ کر تباہ گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1878767
آپ کا تبصرہ